کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر مظہر خان کے بہنوئی اور فیصل کے والد کی وفات پرتعزیت

اتوار 25 جولائی 2021 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان خان ، جنرل سیکریٹری ایاز محمد خان و دیگر رہنمائوں عمرانہ اشفاق، عدنان محمد خان ، عبدالمنان قائم خانی، عقیل احمد نے ڈائریکٹر کے ایم سی مظہر خان ، کے بہنوئی اور کے ایم سی انسدا تجاوزات کے فیصل کے والد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم مظہر خان اور فیصل کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

آمین۔ مذید براں ڈائریکٹر فنانس وصی عثمانی کی والدہ کے لئے دعائے صحت کی ہے۔کہ اللتعالی انہیں صحت دے اور طویل زندگی عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں