تحریک انصاف حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی سے عوام مایوس ہیں،سید قاسم نوید قمر

تحریک انصاف حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کے عوام ان سے نالاں ہیں اور عام انتخابات میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا

اتوار 25 جولائی 2021 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے ضلع ٹنڈو الہ یار میں آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں قائم ہونے والے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور وہاں ووٹرز کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی، سابقہ صوبائی وزیر و رکن سندھ اسمبلی رئیس امداد علی خان پتافی، انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ٹنڈو الہ یار رئیس ظہیر عباس خان پتافی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی واضح کامیابی حاصل کرے گی اور انشااللہ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کے عوام ان سے نالاں ہیں اور عام انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں