وزیر اعلی سندھ تین سال میں اپنی جے آئی ٹی کا جواب نہیں دے سکے،سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو اربوں روپے دیے، فردوس شمیم نقوی

سندھ کے ہر محکمہ میں فراڈ کا بازار گرم ہے،وزیراعلی سندھ جواب تو دو، بلال غفار کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 25 جولائی 2021 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ تین سال میں اپنی جے آئی ٹی کا جواب نہیں دے سکے،سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو اربوں روپے دیے ہیں، سندھ کے ہر محکمہ میں فراڈ کا بازار گرم ہے،وزیراعلی سندھ جواب تو دو۔وہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈربلال غفارکے ہمرہ اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال پوری تنخواہیں اور پینشن کی رقم ترقیاتی بجٹ سے دی جارہی ہیں، سندھ کا غیر ترقیاتی بجٹ اس وقت 46 فیصد ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو اربوں روپے دیے ہیں، سندھ کے ہر محکمہ میں فراڈ کا بازار گرم ہے، جواب تو دو،سندھ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی آڈٹ رپورٹ میں پینشنرکا ذکر نہیں ہے، جتنے افسران نے پلی بارگین کی ان کے نام شائع کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب مشرف کے دور میں بنی، اسکے قوانین میں ترمیم کی جائے،ہم کوشش کرتے رہیں گے کہ سندھ کی عوام کو پیپلزپارٹی کے طرز حکمرانی سے آگاہ کرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد دادو میں اربوں روپے کے فراڈ کیے گئے ،جتنے افسران نے پلی بار گین کی ہے ان سب کے نام شائع کیے جائیں ،یہ ٹوپی ہماری تاریخ اور کلچر کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن پکڑے کا کوئی سسٹم ہی موجود نہیں ہے،ہمیں خطرہ ہے جس قسم کی چوری چکاری ہورہی ہے سندھ دیوالیہ ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے لیکن اپنے کرتوتو ں پر تو جواب دو ،وزیر اعلی سندھ نے ابھی تک جواب نہیں دیا ،سندھ میں ٹراما سینٹر کیوں نہیں بنے وزیراعلی سندھ جواب نہیں دے رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں