ایل اے 40 کشمیر ویلی پرپرپیپلز پارٹی کے امیدوار عامر عبدالغفارلون نے گلشن اقبال میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپناووٹ کاسٹ کردیا

کچھ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ شروع ہونے میں معمولی تاخیر ہوئی ہے تاہم بدانتظامی یا دھاندلی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ملی ہے، عامر عبدالغفار

اتوار 25 جولائی 2021 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 40 کشمیر ویلی پرپرپیپلز پارٹی کے امیدوار عامر عبدالغفارلون نے گلشن اقبال میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپناووٹ کاسٹ کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعامر عبدالغفار لون کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات میں پولنگ کا تناسب ساٹھ فیصد تک رہا ہے،تعطیل کا دن ہے دوپہر کے بعد پولنگ کا تناسب بہتر ہوگا۔انہوں نے شکایت کی کہ کچھ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ شروع ہونے میں معمولی تاخیر ہوئی ہے تاہم بدانتظامی یا دھاندلی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں