کراچی ائیرپورٹ سے نکلنے والے مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا

اتوار 25 جولائی 2021 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) ناظم آباد پولیس نے کراچی ائیرپورٹ سے نکلنے والے مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کی وارداتوں کے لیے سفید رنگ کی سوک کار استعمال کرتے تھے۔ خوف کی علامت بننے والی سفید رنگ کی سوک کار قبضے میں لے لی گئی، پولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم اور ناکہ بندی کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے دو کارندوں کامران عرف امان اور جاسم کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں