کراچی ،شاہ ولی اللہ روڈ پر فائرنگ ،پولیس اہلکار سمیت 4افراد زخمی

پیر 26 جولائی 2021 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) لیاری میمن سوسائٹی میں شاہ ولی اللہ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کیفے پیالہ کے باہر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں پولیس اہلکار اور رکشہ ڈرئیوروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت پولیس کانسٹیبل عزیز ولد علی مراد رکشہ ڈرائیور محمد عمر ولد مصطفی ،نسخان ولد ندیم اور راہگیر زاہد حسین کے نام سے ہوئی اسپتال زرائع کے مطابق راہگیر زاہد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں