جونیئر ہائیکورٹ جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش سے متعلق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے (کل)یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

پیر 26 جولائی 2021 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) جونیئر ہائیکورٹ جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش سے متعلق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کل(منگل)کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جونیئر ہائیکورٹ جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش سے متعلق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا منگل کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر صلاح الدین نے کہا ئے کہ وکلا منگل کو عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے منگل کو 11بجے جنرل باڈی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ سینئرز کی موجودگی میں جونیئر جج کی تعیناتی خلاف قانون ہے۔ سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں کی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں