شیل تعمیر ایوارڈز 2021: نوجوانوں کو مستحکم ادارے قائم کرنے کے لیے بااختیار بنارہا ہے

پیر 26 جولائی 2021 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان کے ذہین اور نوجوان انٹرپرینیورز کو ترقی دینے اور تسلیم کرنے کی غرض سے ’شیل تعمیر ایوارڈز ‘2021 کا آغاز کر دیا گیاہے جس کے لیے درخواستیں8اگست، 2021ء تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔یہ اقدام شیل لائیووائر کا حصہ ہے جو ایک عالمی فلیگ شپ پروگرام ہے اور پاکستان میں اسے شیل تعمیر کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد ،انٹریپرینیورشپ اور جد ت کے ذریعے انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ،مقامی معیشتوں کے بارے میں پیشگوئی کرنا اور مضبوط بنانا ہے۔

ایسے اسٹارٹ اپس اور ایجاد کرنے والے ، جو اپنے پروٹوٹائپ کے مرحلے میں ہوں ، چھ کیٹگریز میں شرکت کے اہل ہیں۔ اِن چھ کیٹگریز میں ’کلین انرجی سولوشنز(سی ای ایس)‘ جس میں توانائی تک رسائی کے لیے ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز، انرجی ایفیشنسی وغیرہ،’امپاورنگ ویمن(ای ڈبلیو)‘ جو ایسے جدید ٹیکنالوجی سولوشنز کو دعوت دیتا ہے جو صنفی مساوات یقینی بناتے ہوں اور روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں،’ٹیکنالوجی انوویشن (ٹی آئی) ‘جو ای-کامرس، ِفن ٹیک اور صحت، تعلیم اور کاروبار کے لیے اسمارٹ سولوشنزکو فروغ دیتے ہوں۔

(جاری ہے)

دیگر کیٹگریز میں ’سرکلر اکنامی(سی ای)‘،’ٹرانسپورٹیشن اینڈ موبیلٹی(ٹی اینڈ ایم)‘ اور ’برائٹ آئیڈیاز ایوارڈ(بی آئی ای)‘شامل ہیں۔شیل تعمیر کی جانب سے فراہم کیے جانے والے عملی فوائد میں فنانسنگ اور سرمایہ تک رسائی،مینٹورنگ، انویسٹر پچز، شیل گلوبل سپورٹ پلیٹ فارمز،میڈیا ایکسپوزر اور ہائی ویلیو نیٹ ورک شامل ہیں۔سنہ 2003ء میں اپنے آغاز کے وقت سے، شیل تعمیر نے 1,000 سے زائد اسٹارٹ اپس اور توسیعی پروجیکٹس کے ساتھ کامیابی سے کام کیا ہے ، 13,000 افراد کو ورکشاپس کے ذریعے تربیت فراہم کی ہے جبکہ 800,000 نوجوان افراد کو مصروفیات فراہم کی ہیں۔

اب تک، 26 انٹریپرینیورز شیل گلوبل ایوارڈز ، گرانٹس اور تجارتی مواقع حاصل کر چکے ہیں جبکہ 9 شرکاء گلوبل ’شیل لائیو وائر‘ ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں جو سنہ 2015ء سے ٹاپ ٹین انوویٹرز ایوارڈز ہے۔اس بارے میں شیل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ہارون رشید نے کہا:’’ہم اپنے معاشرے کے مستعد اور ذہین نوجوانوں کی مدد کے شدید خواہشمند ہیں تاکہ خوشحال مستقبل کے لیے اٴْن کے ترقی پسندانہ خوابوں کو حقیقت بنا سکیں۔

شیل تعمیر اٴْنھیں اپنے شاندار آئیڈیاز کو مستحکم اداروں میں تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔شیل تعمیر کو اپنے ایلومنائی کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم انٹرپرینیورئیل جذبے کو ایندھن فراہم کر رہے ہیں تاکہ اپنی کامیابیوں کا اظہار کر سکیں اور قوم کی صلاحیتوں کو دریافت کر سکیں۔‘‘

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں