بائیکو نے 7ویں عالمی ایوارڈز برائے ماحول ، صحت اور سیفٹی 2021 میں دو ایوارڈز اپنے نام کرلئے

پیر 26 جولائی 2021 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے 7ویں عالمی ایوارڈز برائے ماحول، صحت اور سیفٹی 2021میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔ بائیکو کو یہ ایوارڈز ’’ دی فائونڈیشن آف پراسس سیفٹی ‘‘ اور’’ آئل سپل مینجمنٹ ‘‘ کی کیٹگریوں میں دیے گئے۔ مشتاق احمد کھوکھر، جنر ل منیجر۔

پروڈکشن ، بائیکو پٹرولیم اور کلیم عشاق ، سینئر منیجر۔ ایس پی ایم آپریشنز، بائیکو پٹرولیم نے کراچی میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک بڑی تقریب کے دوران ایوارڈز وصول کئے۔ اظفر سعید بیگ، نائب صدر ۔ انفارمیشن ، بائیکو پٹرولیم نے اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے کہا’’ ہمارے لئے ایوارڈز کا حصول عالمی سطح کے سیفٹی کلچر کے فروغ کیلئے ہمارے عزم اور کوششوں کا واضح ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

سیفٹی بائیکو کے فلسفے میں لازمی جزو ہے اور ہماری بنیادی اقدار کا حصہ رہے گا۔ ہم اعلیٰ ترین معیار قائم کرنے پر کمپنی کی ای ایچ ایس اور او ایس آر ٹیموں کو سراہتے ہیں ‘‘بائیکو اپنے روزمرہ کے آپریشنز میں صحت، سیفٹی اور ماحول ( ایچ ایس ای) کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھتی ہے اور بھر پور عزم اور کوششوں کے ذریعے ایچ ایس ای کی تعمیل کیلئے قابل غور کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments