فرنٹ لائن پر لڑنیوالا طبی عملہ فی الفور ویکسی نیشن کروائے‘ اخلاق احمد خان

بھارتی ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے‘ دنیا بھر میں اسپتالوں میںوائرس سے طبی عملہ شدید متاثر ہوا ویکسین لگوانے بھی احتیاط کا دامن کسی صورت نہ چھوڑیں‘ مرکزی صدر سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف

پیر 26 جولائی 2021 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اخلاق احمد خان نے بڑھتے ہوئے بھارتی ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ کیلئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملہ اور پیرامیڈیکس سے کوروناویکسین ترجیحی بنیادوں پر لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میںکورونا کی نئی قسم سے اسپتالوں میں کام کرنیوالا طبی و نیم طبی عملہ بھی کورونا کی لپیٹ میں آرہا ہے ، ابھی حال ہی میں کورونا کی نئی ڈیلٹا قسم کے انڈونیشیا میں پھیلنے کی وجہ سے ہی ڈاکٹرز اور نرسز کورونا میں مبتلا ہوئے۔

بعض ڈاکٹرز اور نرسز میں کورونا کی شدید علامات دیکھی گئیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں انہیں آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ تر ڈاکٹرز اور نرسز نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا۔رپورٹ میں ماہرین صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انڈونیشیا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر افراد کی جانب سے لاپرواہی بھی دیکھی گئی، انہوں نے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چھوڑ دی تھیں‘ویکسین لگوانے بھی احتیاط کا دامن کسی صورت نہ چھوڑیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سول اسپتال کراچی میںمیڈیا سے کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر سول اسپتال یونٹ یوسف خان، میڈیا کوآرڈینیٹر افضال احمد ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اخلاق احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت کارونا ویکسی نیشن کیلئے کردار متاثر کن ہے،سول اسپتال کراچی میں کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے اس میں ایم ایس سول اسپتال کراچی کا اہم کردار ہے،میں تمام طبی عملے بشمول ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف سے اپیل کرتا ہوں کہ جس نے بھی اب تک ویکسین نہیں لگوائی ہے وہ فی الفور ویکسین لگوائے بصورت دیگر حکومت دیگر سرکاری اداروں کی طرح پیرامیڈیکل اسٹاف کی تنخواہیں ودیگر مراعات روک دے گی، جب سے کورونا ویکسی نیشن کی شروعات ہوئی ہے تب سے اب تک کوئی ویکسین کے منفی اثرات سامنے نہیں آئے ہیں ، اس لئے سوشل میڈیا پر جاری افواہوں کو نظر انداز کیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں