جماعت اسلامی ملک کو حقیقی معنیٰ میں اسلام کا گہوارہ بنانے میںکسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرے گی،حسین محنتی

جماعت اسلامی بلدیاتی و عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر قوم کو با صلاحیت اور دیانتدار قیادت کو منتخب کرنے کا موقع دے گی

پیر 26 جولائی 2021 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی دعوتی اور غلبہ دین کی تحریک ہے۔ بلدیاتی و عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر قوم کو با صلاحیت اور دیانتدار قیادت کو منتخب کرنے کا موقع دیں گے۔ حکومت مہنگائی کے جن کو قابو اور قیمتوں پر کنٹرو کرنے کے اقدامات کر کے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں جماعت اسلامی کی ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر نائب قیم صوبہ حافظ طاہر مجید، امیر ضلع عقیل احمد خان، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا مستقبل اور قوم کی خوشحالی اسلامی نظام کے ساتھ وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ملک کو حقیقی معنیٰ میں اسلام کا گہوارہ بنانے میںکسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔ صوبائی امیر نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ حیدرآباد میں ٹرانسفامر پھٹنے کا واقعہ افسوس ناک ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حیسکو پر ہے۔سندھ کے دوسرے بڑے شہرحیدرآباد میںٹرانسفارمر واقعے کے زخمیوں کے علاج کی سہولیات کی عدم دستیابی سندھ میں ترقی کی دعویدارحکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ اوور بلنگ اور دیگر طریقوں سے تنگ کر کے عوام کو ذہنی مریض بنایا جارہا ہے مگرپھربھی وفاقی وزیر سب کچھ ٹھیک اورملک میں زیرو لوڈشیڈنگ کا بیان دے رہے ہیں جوکہ ملک وقوم کے ساتھ مذاق ہے۔وفاق میں پی ٹی آئی اورسندھ میں پیپلزپارٹی نے اپنے دعووں اوروعدوں کے برعکس عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کیاہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں