واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کیلئے 10 کروڑ مختص کروانے پر یونائیٹڈ ورکرز یونین کے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں

پیر 26 جولائی 2021 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان، چیف آرگنائزر اکبر معید یوسفی، مرکزی رہنمائوں چن زیب، ناظم خان، ارشد اعوان، کامریڈ امرجلیل مگسی، اشرف اعوان، عبدالحکیم کلیری، کامریڈ امرجلیل مگسی اور دیگر نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے 14 جولائی کو کامیابی دھرنے کے بعد ریٹائر ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 10 کروڑ روپے ماہوار جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے، حاضر سروس ملازمین کا کٹوتی کردہ فنڈ ملازمین کو دیئے جانے، فوتگی کوٹے پر ملازمتوں کے جلد لیٹرز جاری کرنے، ڈائو اسپتال کو فوری طور پر 64 لاکھ روپے کی ادائیگی کرکے تمام اسپتالوں میں میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری ہونے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈے شروع کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی ہر خرابی کا ذمہ دار ایم ڈی واٹر بورڈ کو قرار دینے پر ایم ڈی نے ایسے افسران کے خلاف ڈنڈا اٹھانے کی اجازت دے دی کہ جو ملازمین کے معاملات کو الجھائو کا شکار بنارہے ہیں لہٰذا اب ڈی ایم ڈی فنانس، ڈائریکٹر اکائونٹس، ڈی ایم ڈی میڈیکل سروسز، ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی سمیت ایسے افسران کا محاسبہ کیا جائے گا کہ جو ملازمین کے مسائل کو جان بوجھ کر ایم ڈی کی آڑ بناکر الجھا رہے ہیں انہوں نے ایسے افسران کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا۔ ایسے افسران کو واٹر بورڈ میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں