ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی کا دفاتر کا دورہ

متوقع برسات کے پیش نظر ضروری انتظامات کو مکمل رکھا جائے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ

منگل 27 جولائی 2021 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنرایسٹ/ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کے محکمہ جات اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بہتری لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، متوقع برسات کے حوالے سے تیاریاں مکمل رکھی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے مرکزی دفاتر کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے شکایتی مرکز کے دورے کے دوران شکایتی مرکز کے کام کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شکایتی مرکز میں بہتری لانے کیلئے ضروری نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں جبکہ شکایتی مراکز بروقت شکایات کے ازالے کیلئے متعلقہ محکمہ جات سے رابطے میں رہیں بعدازاں انہوں نے محکمہ ایم اینڈای کے ڈی واٹرنگ پمپس کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متوقع برسات کے پیش نظر ڈی واٹرنگ پمپس ان مقامات پر بمعہ عملہ پہنچا دئیے جائیں جہاں پانی جمع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے تاکہ برسات ہونے کی صورت میں ڈی واٹرنگ پمپس کو مقامات تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے دیگر دفاتر کے معائنے کے دوران دفاتر کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ کورونا ایس اوپیز کی پابندی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خورشید علی، ڈائریکٹر آئی ٹی عظیم حیدر، ڈائریکٹر پرچیز محمد اکرم خان ودیگر افسران بھی موجود تھی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں