چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس ، محکمہ اینٹی کرپشن کے 4 افسران کی ترقیوں کی منظوری

منگل 27 جولائی 2021 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ انکوائریز اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی پروموشن کمیٹی کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن محمد اقبال میمن اور سیکریٹری سروسز سعید احمد منگریجو سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقیوں کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں عمران حسین ڈاوچ، وحید احمد کلوڑ، عبدالحفیظ چاچڑ اور اشرف حسین سومرو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں