کورونا وباء کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ہر شہری کا انسانی و قومی فریضہ ہے ملک کے معاشی حالات پہلے ہی بہتر نہیں ہیں ،ثروت اعجاز قادری

منگل 27 جولائی 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں ، ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ہر شہری کا انسانی و قومی فریضہ ہے ملک کے معاشی حالات پہلے ہی بہتر نہیں ہیں غریب پریشان حال ہے مارکٹیں6 بجے بند کرنے کا فیصلے پر حکومت سندھ نظر ثانی کرے، مارکٹیں 8 بجے تک کھولنے کا حکومت نوٹیفکشن جاری کرے ، کورونا وباء کو روکنے کیلئے پہلے بھی مثبت کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرینگے، ملک کے عوام ایس او پیز اور سوشل فیصلے کو یقینی بنائیں، وضو کو نماز کے علاوہ کئی بار کرنے کی عادت بنالیں، وضو کورونا وائرس کا اینٹی بائیوٹک علاج ہے، کورونا کا خوف نہ پھیلایا جائے بلکہ اس کی روک تھام کیلئے مثبت فیصلے کئے جائیں، غریبوںکو راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، مزارات اولیاء دارالشفاء امن و سلامتی اور روحانیت کی علامت ہیں، سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر غسل شریف کی تقریب کو ایس او پیز کے تحت کرنے دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر جاری ایک بیان میں کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ علماء و مشائخ نے کورونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون کے مخالف نہیں ہیں، حکومت لاک ڈائون کیلئے ایسی پالیسی بنائے تاکہ تاجر اور مزدور بالخصوص متوسط طبقے کو معاشی طور پر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، مارکٹیں رات 8 بجے تک کھولنے دی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں