جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ 8اگست کو کراچی میں طلب

منگل 27 جولائی 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس اتوار 8 اگست کو صبح دس بجے قباء آڈیٹوریم میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی اعلامیہ کے مطابق ایک روزہ اجلاس میں ارکان شوریٰ کے علاوہ ضلعی امراء کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں صوبہ کی سیاسی صورتحال دعوتی وتنظیمی امورسمیت مختلف مہمات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں