صفائی ہماری زندگی کا اہم جز ہے جس کے بغیر معاشرے میں کوئی بھی سہولت بے معنیٰ ہے، چیف آفیسر ضلع کونسل کراچی

منگل 27 جولائی 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) چیف آفیسر ضلع کونسل کراچی ایاز حمید اللہ بلوچ نے کہا کہ صفائی ہماری زندگی کا اہم جز ہے جس کے بغیر معاشرے میں کوئی بھی سہولت بے معنیٰ ہے ہم نے اپنے وسائل کے مطابق محکمہ سینیٹشن کو دور حاضر کی تمام تر سہولیات فراہم کی ہے اس کے علاوہ جو گزارشات محکمے کی طرف سے آتی ہے یا علاقائی ضرورت ہوتی ہے اس کو بھی ہر طرح سے پورا کرنے کی کوشش کرتے ہے اس وقت مون سون سیزن کا آغاز ہے لیکن برسات ابھی تک شہر کے کسی بھی علاقے میں متواتر نہیں ہوئی ہے لیکن بلدیاتی ادارہ ہونے کے سبب ہم اپنی ذمے داری سے اچھی طرح طرح واقف ہیں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ جو خود نہایت مستعدی سے تمام صوبے بھر میں میدان عمل میں نظر آتے ہیں ان کی ہدایت ہے کہ شہر کے چھوٹے چھوٹے مسائل کا فوری خاتمہ کیا جائے اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر گہنور خان لغاری کی زیر سرپرستی میں ان کی ٹیم اپنے کامو ں کو انجام دے رہی ہے ڈسٹرکٹ انجنئیر سید آصف شاہ سینئر ڈائریکٹر شریف شیخ روزانہ کی بنیاد پر مختلف یونین کونسل کا دورہ کرکے وہاں کے مسائل کے حوالے سے رپورٹ تیار کرتے ہے جس کے مطابق کام کیئے جارہے ہیں عیدالقربان پر محکمے سینیٹشن نے مثالی انداز میں اپنے فرائض انجام دیئے جس کیلئے ڈائریکٹر سینیٹشن مشتاق مٹو ،عامر راٹھور کی کارکردگی قابل ستائش ہے ضلع کونسل واحد ادارہ ہے جو وسیع حدود ہونے کے باوجود بھی اپنے ہر علاقے میں مساوی بنیاد پر کام کرتا ہے اہل علاقہ کو جو ادارے سے امیدیں وابستہ ہیں ان کو پورا کرنا ہمارے لئے سب سے اہم ہی( انشاء اللہ) محر م الحرام میں بھی اسہی انداز میں کام کر کے لوگوں کی خدمت جاری رکھے گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں