طارق مدنی کی زیر صدارت مولانا عبدالماجد کی دعوت پر مظلوم مدینہ کانفرنس کا انعقاد

صحابہ کرام ؓواہل بیت اطہار کی گستاخی ، اسلام کا شیرازہ بکھیرنے والوں کو معاف نہیں کرینگے، مقررین

جمعرات 29 جولائی 2021 16:33

طارق مدنی کی زیر صدارت مولانا عبدالماجد کی دعوت پر مظلوم مدینہ کانفرنس کا انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمو دمدنی نے کہا ہے کہ داماد نبیؐ خلیفہ سوئم امیر المؤمنین حضرت عثمان غنیؓ جن سے اللہ پاک کے فرشتے بھی حیا کرتے تھے لیکن افسوس کہ آپؓ کو مدینے کی ریاست میں حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ کے پہرے کے باوجود گھر کی پشت کی دیوار سے چوری داخل ہوکر قرآن پاک کی تلاوت کے دوران بے دردی و ظالمانہ طریقے سے شہید کردیا گیا اور آپؓ کا خون جس قرآن پاک پر گیرا وہ قرآن پاک آج بھی ایک مسلم ریاست میں ثبوت کے طور پر محفوظ ہے جو قیامت کے دن گواہی دے گا میری تلاوت کرتے ہوئے حضرت عثمان غنیؓ کو ظالمانہ طریقے سے شہید کیا گیا تھاجبکہ اس المناک سانحہ کی سازش کرکے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھیرنے کی عبداللہ ابن سبایہودی نے ناکام کوشش کی تھی اور اس المناک سانحہ کے بعد کئی سال تک امت مسلمہ شدید آزمائش میں رہی بلآخرحضرت حسنؓ نے نبی کریم کی پیشگوئی کے مطابق اپنی خلافت حضرت امیر معاویہؓ کے حوالے کرکے آپؓ یعنی امیر معاویہؓ کی بیعت کی اور امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے اتحاد بین المسلمین کی بنیاد رکھی یوں پھر امیر المومنین حضرت امیر معاویہؓ نے ان باغیوں کا قلعہ قمع کرکے دین اسلام کو یورپ اور ایشیاتک پھیلایاجس کی بدولت ہی آج ہم مسلمان کہلاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا عبدالماجد فاروقی کی دعوت پر جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر میں منعقدہ مظلوم مدینہ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے مولانا عبدالغفور اشرفی، مفتی محمد عدنان مدنی، قاری حسن رحیمی،قاری محمد نواز رحیمی، اسلم خان فاروقی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آج بھی ایک گروہ موجود ہے جو اپنے آقا عبد اللہ ابن سبا یہودی کے نقش قدم پر چل کر اسلام کی مقدس ہستیوںصحابہ کرام اجمعینؓاور اہل بیت اطہار کی گستاخی کرنے اور اسلام کا شیرازہ بکھیرنے کی کوشش میں مصروف ہے تاہم ہم انہیں متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ناپاک کوشش سے باز آجائیں علماء حق کے پیرو کار و شاگرد صحابہ کرام اجمعینؓ اور اہل بیت اطہار کی گستاخی اور اسلام کا شیرازہ بکھیرنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کریں گے اور ان کا تعاقب جاری رکھیں گے مقررین نے کہا کہ حضرت عثمانؓ کے دین اسلام پر بہت احسانات ہیں اورایسی لئے آپؓ کو نبی کریمؐ نے غنی کا لقب بھی دیا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت عثمانؓ نے اسلام کے نام پر اپنی جان و مال نچھاور کردی آپؓ کی زندگی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے اور مسلمان کامیاب تب ہی ہوگا جب اسلام کی مقدس ہستیوں کی سیرت پر سختی سے عمل پیرا ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں