متوقع برسات کے حوالے سے بلدیہ شرقی کی نگرانی میں نالہ صفائی کے اقدامات

جمعرات 29 جولائی 2021 20:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ضلع شرقی میں نالوں کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے مزید امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں متوقع برسات کے پیش نظر جمشید زون میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی ہدایت پرسپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ اور ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان میمن کی نگرانی میں یوسی سات میں سب وے، طارق روڈ پر میکڈونلڈ کے قریب نرسری نزد دہلی سوئیٹس، تین ہٹی جہانگیر روڈ یوسی 15 اور پنجاب روڈ سیکٹر ای منظور کالونی میں مینوئیل اور مشینری کی مدد سے نالوں کی صفائی کی جارہی ہے اس حوالے سے شکایات کے ازالے کو ممکن بناتے ہوئے ذمہ داری نہ ہونے کے باوجود ونچنگ مشین کی مدد سے بلدیہ شرقی کی جانب سے سیوریج لائینوں کو کلئیر کیاگیا،عوامی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بلدیہ شرقی کی جانب سے گلشن اقبال اور جمشید زون میں کچرا اور سیوریج لائینوں کے کام بھی سر انجام دئیے جارہے ہیں، انچارج راؤ شمشاد کی زیر نگرانی ملبہ وکچرا اٹھانے کے کام جہانگیر ایسٹ کوارٹرز یوسی 13 سے کچرا اور ملبہ اٹھا کر صاف کر دیا گیا ہے دیگر بلدیاتی امور کے حوالے سے بھی روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ کی زیر نگرانی اسٹریٹ لائٹس کو درست کرنے کے ساتھ ضلع شرقی کی اہم شاہراہیں جگ مگ کر رہی ہیں،ایکسپریس وے کی طویل شاہراہ کو روشن کرنے کے بعد شہریوں نے بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کو سراہا ہی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں