کورونا وبااور وسائل کی کمی کے باوجود سندھ کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے،ہری رام کشوری لال

جمعرات 29 جولائی 2021 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) صوبائی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور سندھ ہری رام کشوری لال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے قدرتی آفات، کورونا وبااور وسائل کی کمی کے باوجود سندھ کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے نیازی سرکار کی طرح جھوٹے وعدے اور دعوے نہیں کئے بلک ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ اور ان کو بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے سیاست اور عملی اقدامات کئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے صوبائی وزیر محکمہ ریہیبلیٹیشن (بحالی) فراز ڈیرو سے ملاقات کے دوران کہی۔ صوبائی وزیر فراز ڈیرو نے اپنے حلقہ کی اقلیتی برادری کے لئے مالی معاونت اور ترقیاتی منصوبوں کی درخواست کی۔ انہوں نے اپنے محکمہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ہری رام کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی غریب و نادار افراد کو بلا تفریق طبی سہولیات ، غریب لڑکیوں کی شادی، قدرتی آفات کا شکار اور دیگر مسائل میں گھرے افراد کو فنڈ ز فراہم کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ اقلیتی امور نے سندھ بھر میں اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی تز ئین و آرائشِ اور ست سنگ ہالز کی تعمیر کے کئی منصوبوں پر کام مکمل کیا ہے جبکہ رواں سال میں بھی مالی معاونت سمیت نئی ترقیاتی اسکیموں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نیازی سرکار نے پچھلے تین سال میں سوائے جھوٹے دعوو ں کے کچھ نہیں کیا۔ نیازی سرکار نے عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہی. ہری رام کشوری لال نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ عوام آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت یقینی بنانے میں اپنا کرداد ادا کرے گی۔

ہری رام کشوری لال کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں وفاقی حکومت کی مشینری، دھاندلی اور وسائل استعمال ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی نے گیارہ نشستیں جیت لیں۔ صوبائی وزیر ہری رام نے مزید کہا۔کہ پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو درپیش معاشی بحران سمیت تمام مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں