وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پردے کے حوالے سے بیانئے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،ہنس مسرور

جمعرات 29 جولائی 2021 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ہنس مسرور نے کہاکہ پردے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیانئے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،عمران خان نے ہمیشہ سے اسلامی نظریات کو ترجیح دی ہے اور ریاست مدینہ میں مرد اور عورت دونوں کو پردے کا حکم ہے انہوںنے اپنے بیان میں کہاکہ جہاں مرد نگاہ نیچی رکھے گا وہاں زیادتی کے کیسز میں کمی آئے گی اور عزت و احترام کا معاشرہ پروان چڑھے گا ،عورت کا پردہ لباس اور مرد کا پردہ اپنی نگاہ کا تحفظ ہے ہنس مسرور نے کہاکہ مخالفین نے پردے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیان کو ایشو بنا دیا ہے جبکہ در حقیقت عمران خان نے اسلامی نقطہ نگاہ سے پردے کے حوالے سے بیان دیا تھا انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اپنے حربوں میں ہمیشہ ناکام ہوگی عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور انشا اللہ سازشی حربوں سے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچ سکتا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں