طحہٰ سلیم نے ڈپٹی کمشنر و ایڈ منسٹریٹر ضلع وسطی کا چارج سنبھال لیا

ضلع وسطی کو بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے،طحہٰ سلیم کا عزم

جمعرات 29 جولائی 2021 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ضلع وسطی کے نئے ڈپٹی کمشنرو ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم نے ضلع وسطی میں بلدیہ وسطی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان سے تعارف حاصل کرنے کے لئے اپنے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید محمدعلی زیدی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرضلع وسطی ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن،ڈائریکٹر فنانس ،ڈائریکٹر کونسل ،ڈائریکٹر آئی ٹی،سپریٹنڈنگ انجینئر بلدیہ وسطی ،ڈائریکٹر لوکل ٹیکس بلدیہ وسطی، ڈائریکٹر باغات ،ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ،ڈائریکٹر ایجوکیشن،ڈائریکٹر ایڈمن و بلدیہ وسطی کے دیگر شعبہ جات کے سربراہان نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں نئے ڈپٹی کمشنرو ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم نے فرداً فرداً افسران سے تعارف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انکے محکموں اوران کی خدمات کے حوالے سے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اور انھیں بہتر سے بہتر کرنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی خدمات ، کارکنوں اور مشینری کی تعداد کے بارے میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کو آگاہ کیا جبکہ اپنے مسائل بھی بیان کئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کا لُبِ لباب یہ تھا کہ ضلع وسطی کی عوام کو بلدیاتی خدمات کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اور ضلع وسطی ایک ماڈل ضلع کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ۔واضح رہے موسم ِبرسات جاری ہے تاہم ضلع وسطی کے نئے ڈپٹی کمشنرو ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم نے بلدیاتی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے بلدیہ وسطی کے تمام شعبہ جات کے افسران سے ملاقات کے لئے اپنے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس طلب کیا اُمید کی جاسکتی ہے کہ ضلع وسطی کے نئے ڈپٹی کمشنرو ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم ضلع وسطی کو صاف شفاف ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کے حل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔

قبل ازیں ضلع وسطی میں عوامی خدمات فراہم کرنے والے تمام اہم اداروں کے نمائندوں سے تعارف حاصل کرنے کے لئے ایک خصوصی اجلاس منعقدہوا ۔ اجلاس میں ADC سینٹرل وسیم الدین سمیت K ۔ الیکٹرک،KMC ِکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،ہیلتھ،ایجوکیشن،سوشل ویلفیئر، فائربریگیڈ،سوئی سدرن گیس،سیکورٹی ، گرین لائن بس سروس ،لینڈ اور محکمہ انکرو چمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے تمام اداروں کی خدمات اور مسائل کے بارے میںآگاہی حاصل کیں ۔.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں