شیل، اوبر اور معاون کے ما بین جدید فیول مینجمنٹ سولوشن کے لیے معاہدہ طے پا گیا

جمعرات 29 جولائی 2021 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) شیل پاکستان لمٹیڈ، اٴْوبر(Uber)اور معاون (Muawin)کے درمیان جدید فیول مینجمنٹ سولوشن کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت کیشیو فنانشل سروسز کے ذریعے اٴْوبر پارٹنرڈرائیورز کو بے مثال فیچرز والافیول مینجمنٹ سولوشن فراہم کیا جائے گا۔اِس تعاون کی صورت میں، اوبر پارٹنر ڈرائیورز کو کیشیوفنانشل سروسز کے معاون کے ذریعے فیول فنانسنگ تک رسائل حاصل ہو گی تاکہ وہ شیل اسٹیشنز پر اپنی موبیلٹی کی ضرورتیں پورا کر سکیں۔

ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے فنانسنگ اور انفرادی شیل فلیٹ کارڈز کے ذریعے اوبر پارٹنر ڈرائیورز شیل فیول اسٹیشنوں پر باسہولت آفرز کی وسیع رینج سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس آفر کو لیوبریکنٹس اور کار واش پر بھی غیر معمولی ڈسکاؤنٹس کے ذریعے بھرپور بنایا گیا ہے جن کے ساتھ دیگر زبردست پروموشنز میں شرکت کے مواقع بھی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

شیل فلیٹ کارڈزوًن اسٹاپ سولوشن فراہم کرتے ہیں تاکہ مہارت اور ٹولز کی وسیع رینج کی مدد سے فلیٹ کا انتظام زیادہ عمدگی سے اور مؤثرانداز میں کیا جا سکے۔

سڑک پر ایک بااعتمادپارٹنر ، اور انگلیوں پر دستیاب اسمارٹر معلومات کے ذریعے کے طور پر ، شیل فلیٹ کارڈ کے ساتھ کسٹمرز اپنے فلیٹ کی کارکردگی میں اضافہ کر سکتے ہیں جو پہلے ممکن نہیں تھا۔ وسائل رکھنے والے اِن تین اداروں کے درمیان تعاون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ہیڈ آف شیل فلیٹ سولوشنز طلحہ شبیہ نے کہا: ’’ہمیں اُوبر اور کیشیو فنانشل سروسز کے معاون جیسے جدید اداروں کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔

ہماری متنوع تیکنکی مہارت اور عمدگی کے ملاپ سے ہم اپنے فرنٹ لائن سروس پروائیڈرز کوبا اختیار بنانے کے لیے منظم اور انقلابی سہولتوں کی فراہمی کا عہد کرتے ہیں جس سے کمیونٹی میں بھی بڑے پیمانے پر ویلیو میں اضافہ ہوگا۔‘‘اُوبر پاکستان کے کنٹری ہیڈ، شاہدخان نے کہا:’’ہمارے پارٹنر ڈرائیورز اوبر کے آپریشنز کا لازمی حصہ ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ شیل اور کیشیو فنانشل سروسز کے معاون کے ساتھ یہ تعاون،کیش فلو مینجمنٹ سولوشنز اور آزادی اور لچکدار ی کے ذریعے اٴْنھیں مالی شمولیت اور سہولت کے قابل بنائے گا اوراِس سے اٴْنھیں اوبر پلیٹ فارم کے ذریعے آزادی اور لچک بھی حاصل ہو گی۔

‘‘ معاون کے مشترک بانی سید ہاشم علی نے کہا:’’اُوبر کے انٹرپرائزنگ پارٹنر ڈرائیورز کو فنانسنگ کی خدمات تک آسان رسائی کے ذریعے بااختیار بنانے میں اپنے کردار پر فخر ہے۔ کیش کی رکاوٹ میں کمی سے اٴْنھیں استحکام حاصل کرنے میں مددملے گی اور وہ مزید رائیڈز مکمل کرنے پر توجہ رکھ سکیں گے اور اس طرح اٴْن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ ہم اس بات پر بہت پر جوش ہیں کہ شیل اور اوبر کے ساتھ ہماری شراکت کے کمیونٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور توقع کرتے ہیں کہ اس میں پورے ملک میں اضافہ ہو گا۔

‘‘اوبرکا قابل تعریف عالمی پلیٹ فارم تمام سفر کرنے والوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر پارٹنر ڈرائیورزکے ساتھ مربوط کرتا ہے اور آسانی پیدا کرتا ہے۔ کمپنی، جن کمیونیٹیز میں کام کرتی ہے ان کی بہتری کو ترجیح دیتی ہے اور اپنی ٹیکنالوجی سروسز کے ذریعے افراد کو معاشی مواقع فراہم کرتی ہے اور حرکت کے ذریعے بااختیار بناتی ہے۔ملک کی شمولیتی شرح میں بہتری کے لیے مدد فراہم کرنا کیشیو فنانشل سروسز کے معاون میں اہم قدر ہی؛ کمیونٹی کو بڑے پیمانے پر باضابطہ فنانشل سسٹم سے مربوط کرنا اٴْنھیں اقتصادی گنجائش سے فائدہ اٹھانے میں مدد کرے گی۔

اوبر اور شیل کے ساتھ اس شراکت کے ذریعے، کیشیو فنانشل سروسز کے معاون کو اوبر پارٹنر ڈرائیورز کو سفر کے دوران فنانس تک آسان تر اور زیادہ مستحکم رسائی فراہم کرنے کی توقع ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں