صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نوکری کا جھانسہ دینے کے مقدمے میں عدم ثبوت کی بنا پر ملزم سیف اللہ چنا کو بری کردیا

جمعرات 29 جولائی 2021 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نوکری کا جھانسہ دینے کے مقدمے میں عدم ثبوت کی بنا پر 2 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سیف اللہ چنا کو بری کردیا۔ کراچی میں صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے کے مقدمے کا 2 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر نوکری کا جھانسہ دینے کے کیس میں ملزم سیف اللہ چنا کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کیخلاف استغاثہ ثبوت پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر شہری کو سرکاری نوکری دلوانے پر رقم طلب کرنے کا الزام تھا۔ ملزم نے آصف نامی شہری سے 10 لاکھ روپے طلب کئے تھے۔ ملزم نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹیچر لگوانے کا جھانسہ دیا تھا۔ ملزم کیخلاف اینٹی کرپشن ساتھ نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے شہری جعلی لیٹر اور پوسٹنگ آڈر بھی دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں