اے پی ایم ایس او کی مر کز ی کمیٹی نے اعلی ثا ثوی تعلیمی بو رڈ کر اچی کے زیر انتظام ہو نے والے انٹر کے امتحا نا ت میں مسلسل بدا نتظامی پر گہر ی تشویش کا اظہا ر

امتحا نی مر اکز پر پیپر تا خیر سے پہنچنا اور طلبا وطا لبا ت سے قبل از وقت امتحا نی کا پیا ں واپس لینے کا عمل طلبا طالبا ت کے مستقبل سے کھیلنے کے متر ادف ہے

جمعہ 30 جولائی 2021 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) آل پاکستان متحد ہ اسٹوڈنٹس آرگنا ئز یشن کی مر کز ی کمیٹی نے اعلی ثا ثوی تعلیمی بو رڈ کر اچی کے زیر انتظام ہو نے والے انٹر کے امتحا نا ت میں مسلسل بدا نتظامی پر اپنی گہر ی تشویش کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ امتحا نی مر اکز پر پیپر تا خیر سے پہنچنا اور طلبا وطا لبا ت سے قبل از وقت امتحا نی کا پیا ں واپس لینے کا عمل طلبا طالبا ت کے مستقبل سے کھیلنے کے متر ادف ہے دوسری جا نب غیر مقامی ویجلنس کمیٹی امتحا نی مر اکز پر جا تو رہی ہے لیکن وہ طالبا ت کے ساتھ فو ٹو سیشن پر مصروف ہے اور انتظا می امو ر پر مو جو د خا میو ں سے لا تعلق ہے ایک جا نب کر ونا وبا نے تعلیمی سال کو متاثر کیا ہے دوسری جا نب بو رڈ انتظا میہ اور انکی نا مز د کر دہ ویجلنس کمیٹی مسلسل مجر ما نہ غفلت کا مظا ہرہ کر رہی ہے مر کز ی کمیٹی نے گو رنر سندھ،سیکر ٹری تعلیم سے مطا لبہ کیا کہ اعلی ثا نو ی تعلیمی بو رڈ کر اچی زیر انتظا م ہو نے والے امتحا نات میں مو جود خرابیو ں اور بے ضابطگیوں کا نو ٹس لیا جا ئے اور طلبہ کو پہچنے والے نقصانا ت کا ازالہ کیا جا ئے بو رڈ انتظا میہ اور نا م نہا د ویجلنس کمیٹی کے اراکین کا محاسبہ کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں