سندھ میں لاک ڈائون کے فیصلے کے باعث سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

جمعہ 30 جولائی 2021 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) سندھ میں لاک ڈائون کے فیصلے کے باعث سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبے میں لاک ڈائون مکمل ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی انڈر 19 کرکٹ کیمپ کو جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ سندہ حکومت سے مشاورت کے بعد پیر کو کیا جائے گا۔ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی اور آفیشلز آئندہ دو روز تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قیام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں