عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی کو معلومات دینے کے مقدمے میں قمر منصور کے بھائی کو اشتہاری قرار دے دیا

ہفتہ 31 جولائی 2021 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی ایجنسی را کو خفیہ معلومات دینے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد اور قمر منصور کے بھائی محمود غفور سمیت 3 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو بھارتی ایجنسی را کو خفیہ معلومات دینے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد اور قمر منصور کے بھائی محمد محمود غفور سمیت 3 ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ دیگر مفرور ملزمون میں محمد صفیان اور محمد یاسین شامل ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزموں کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں شاہد عرف متحدہ، ماجد خان گرفتار ہیں۔ عادل انصاری عرف جمی، سراج احمد خان اور آصف صدیقی بھی گرفتار ملزموں میں شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے مقدمے کے چالان میں کہاہے کہ ملزمان پاکستان میں خفیہ سلیپر سیل اور ای میل چلا رہے تھے۔ ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد محمد محمود غفور کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کوڈ آئی ڈی فراہم کی۔ یہ آئی ڈی مفرور ملزم نے گرفتار ملزموں کو فراہم کی۔ اس خفیہ آئی ڈی کے ذریعے ملزم را سے رابطہ کرتے تھے۔ ملزم پاکستان کی خفیہ معلومات بھارت کو فراہم کرتے تھے۔

بھارت محمد محمود غفور کو بھاری فنڈز بھیجتی تھی۔ محمد محمود غفور فنڈ کو مختلف پاکستان کے مختلف بنکوں میں محفوظ کرتا تھا۔ مفرور ملزم محمد محمود غفور ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کو تربیت کے لیے بھارت بھیجتا تھا۔ مقدمہ میں ظفر ٹینشن حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔ مقدمہ میں 11 ملزمان گرفتار جبکہ تین مفرور ہیں۔ عدالت نے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 3 اگست مقرر کر دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں