6 سالہ ماہم کا اغوا و زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے میں پولیس نے اطلاعی رپورٹ جمع کرادی

ہفتہ 31 جولائی 2021 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 6 سالہ ماہم کا اغوا و زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے میں پولیس نے اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ اطلاعی رپورٹ میں کہا گیا کہ بچی کو 27 جولائی کو گھر کی گلی سے اغوا کیا گیا۔

(جاری ہے)

28 جولائی کو زمان ٹان کچرہ کنڈی سے بچی کی لاش برآمد کی گئی۔ مقتولہ بچی کے ڈی این اے سمیت تمام سیمپل ٹیسٹ کے لئے بھیج دئے گئے۔ تفتیش جاری ہے پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کر دیس جائے گا۔ پولیس نے اہم کیس کی ابتدائی رپورٹ میں کسی کو نامزد ظاہر نہیں کیا۔ رپورٹ نامعلوم افراد کیخلاف جمع کرائی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں