پاکستان اسٹیل مل میں 31 کروڑ سے زائد کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ایک اور ریفرنس کا 9 سال بعد فیصلہ

احتساب عدالت نے عدم شواہد کی بنا ء پر سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ، ڈائریکٹر کمرشل ثمعین اصغر سمیت 17 ملزمان بری

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل مل میں 31 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ایک اور ریفرنس کا 9 سال بعد فیصلہ سنادیا۔ احتساب عدالت نے عدم شواہد کی بنا ء پر سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ، ڈائریکٹر کمرشل ثمعین اصغر سمیت 17 ملزمان کو بری کردیا۔ریفرنس کے دیگر ملزمان میں محمد رفیق، عبدالرزاق، احمد حسن جیوانی، محمد حامد اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق ملزمان پر قومی خزانے اور اسٹیل مل کو 31 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا تھا، ریفرنس میں 22 گواہ پیش کیے گئے تھے جبکہ ملزمان پر الزام تھاکہ مارکیٹ ریٹ سے کم پرائس پر اسٹیل ٹریڈرز کو فروخت کیا تھا۔سابق چیئرمین معین آفتاب کے خلاف اسٹیل ملز کے 9 ریفرنس دائر کیے گئے تھے جن میں سے وہ اب تک 5 میں بری ہوچکے ہیں۔ اسٹیل مل کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں