&کراچی ،مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کی کی قیادت ملک بھر منظم و متحد ہورہی ہے،محمد طارق حسن

اتوار 1 اگست 2021 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہیک کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی کی قیادت ملک بھر منظم و متحد ہورہی ہے اور ہر طبقے کے افراد کی جوق در جوق مسلم لیگ میں شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ اب ملک کی تمیر و ترقی مسلم لیگ ہی کرئے گی ان خیالات اظہار انہوں نے جمعیت علمائ اسلام سندھ ضلع سن کے رہنماوں مولانا خان محمد.

مولانا علی حیدر. محمد علی. شیر محمد.

(جاری ہے)

رمیز علی پلیجو سے ملاقات اور انکی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر کیا اس موقع پر یوتھ ونگ سندھ کے صدر عبد الرحمان خانزادہ بھی موجود تھے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرنیوالے مولانا خان محمد. مولانا علی حیدر نے کہا کہ ملک کے پیچیدہ مسائل پاکستان بنانے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) ہی حل کرسکتی ہے اسلئے اس جماعت کا انتخاب کیا ہے طارق حسن نے کہا کہ کررونا وائرس سے بچنا ہے اور ویکسین لگانا ضروری ہے حکومت سندھ لاک ڈاؤن کے بجائے 24 گھنٹے ویکسینیشن کیلئے زیادہ سے زیادہ مراکز قائم کرئے تاکہ عوام سہولت کے ساتھ ویکسین لگواسکیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں