کیماڑی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزما ن گرفتار

منگل 3 اگست 2021 00:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) کیماڑی میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی سپلائی کرنے والے دو ملزما ن کوگرفتارکرکے 12 کلو منشیات برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے کیماڑی ریلوے کالونی میں پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان کوگرفتارکرکے ایمبولینس سے 12 کلو چرس برآمد کرلی،ملزمان رضوان احمد اور محمد سہیل منشیات سچل گوٹھ سے سپلائی کے لیئے لائے تھے،منشیات سپلائی کے لیئے استعمال ہونے والی ایمبولینس پر خادمین فاؤنڈیشن کا نام لکھا ہے،ملزمان نے اس سے قبل بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ایمبولینس کے ذریعے منشیات سپلائی کا انکشاف کیا، ملزم محمد رضوان عادی جرائم پیشہ اور اس سے قبل ہی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں