ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی میں جرم ثابت ہونے پر مجرم نعمان قریشی کو عمر قید کی سزا سنادی

منگل 3 اگست 2021 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی میں جرم ثابت ہونے پر مجرم نعمان قریشی کو عمر قید کی سزا سنادی جبکہ عدم ثبوت کی بنا پر ایک ملزم عدیل الرحمان کو بری کردیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل ٹرائل کورٹ شرق نے سالگرہ سے ایک دن پہلے بحریہ یونیورسٹی کے طالبعلم بلال رضوان کے قتل اور اغوا کیس کا فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم نعمان قریشی کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم پر 10 لاکھ روپے عائد کیا ئے جو مقتول کے ورثہ کو ادا کرنا ہوگا۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ایک ملزم عدیل الرحمان کو بری کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش جب ملی تو ناقابل شناخت تھی مقتول کو ڈی این اے کی مدد سے شناخت ممکن ہوسکی تھی۔ ملزمان نے مقتول کی لاش ایک ماہ اور چار دن بعد کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں