گلستان جوہر میں باپ اور سوتیلی ماں کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون کا واقعہ ،سیدہ شہلا رضا کا واقعے کا نوٹس

منگل 3 اگست 2021 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے گلستان جوہر میں باپ,سوتیلی ماں اور اسکے بھائی کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو باریک بینی سے تمام پہلوو ں پر تحقیقات کرنے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں ایسے دلسوز واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے ایسے واقعات کو چھپالیا جاتا تھا لیکن سوشل میڈیا اور میڈیا کی بدولت ایسے واقعات اب منظر عام پر آجاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ خواتین پر کسی بھی طرح کے تشدد سے متعلق قوانین موجود ہیں تاہم خواتین پر تشدد کے واقعات کے مقدمات کے اندراج کے موقع پر بعض اوقات پولیس بھی قوانین سے ناواقف پائی گئی ہے جس سے مظلوم کو انصاف کی مکمل فراہمی میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات اور سخت سزاو ں کے ذریعے ہی معاشرے سے ایسے واقعات کی بیخ کنی ہوسکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں