کورونا کوروکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن لگانا ضروری ہے ،اے این آئی

منگل 3 اگست 2021 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کورونا کے ویکسی نیشن کے عمل میں سستی اورویکسی نیشن کے سینٹر پر عوام کا رًش پر تشویش کااظہارکیا۔ حکومت کی جانب سے کسی منصوبہ بندی کے بغیر لاک ڈاؤن لگانے سے عوام کوشدیدمشکلات سے دوچارکردیاہے۔ ایس اوپیزپرعمل درآمدکہیں نظر نہیں آرہاہے ۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کی جانب سے گھر گھر جا کر شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان اور11ویکسی نیشن سینٹرزکو چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا اقدام کو خوش آئندقراردیاہے ،ضروری ہے کہ اس پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیے ۔محمدسلیم عطاری نے اپیل کی کہ کورونا کے تیزی سے پھیلائو کوروکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن لگانا ضروری ہے ۔محمدسلیم عطاری نے دیہاڑی دار مزدورطبقہ اورغریب عوام پریشان ہیں،معیشت کا پہیہ جام کرکے ملک وقوم کو نقصان پہنچے گا لوگ کورونا سے کم بھوک سے زیادہ مرے گے، حکومت سندھ سے لاک ڈاؤن ختم کرنے پر نظرِ ثانی کریںاورایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں