ایم کے پی کارپوریٹ گروپ پاکستان وویمن چیپٹرکا زوم پر پہلا تعارفی سیشن

منگل 3 اگست 2021 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) ایم کے پی کارپوریٹ گروپ پاکستان ویمن چیپٹر کا پہلا سیشن صدر سیدہ رافعہ ماموں جی کی زیرصدارت ڈیجیٹل پلیٹ فارم زوم پرمنعقد ہوا۔ جنرل سیکریٹری سید کاشف علی ہاشمی نے ایم کے پی کے مشن اور مقاصد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کاروباری خواتین ملک میں بننے والے بڑے برانڈز کی مالک ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کے پی کا مقصد ان پاکستانی خواتین تاجروں کو ان کی مصنوعات کی تیاری اور دیگر خدمات کے فروغ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ان خواتین کی بہتر طور پر رہنمائی کی جاسکے اور پاکستانی برانڈز مستحکم ہوں۔ میٹنگ کے دوران صدر ویمن چیپٹر سیدہ رافعہ ماموں جی نے کہا کہ ایم کے پی کارپوریٹ گروپ کا مقصدخواتین کو کاروباری طور پر بااختیار بنانا اور ان میں خوداعتمادی پیدا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین میں اتنی صلاحیتیں ہیں کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے اپنی اپنے ملک کی منفرد شناخت بنا سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے جلد ہی خواتین ممبران کے لئے مختلف شعبوں میں ورچوئل ٹریننگ کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں