کراچی ،پختون آباد میں دوران ڈکیتی 7 سالہ بچے کا قاتل گرفتار

بدھ 4 اگست 2021 00:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پختون آباد میں دوران ڈکیتی 7 سالہ بچے کو قتل اور والد کو زخمی کرنے والے گروہ کے مر کز ی ملزم کوگرفتارکرکے گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دوران ڈکیتی چھینا گیا موبائل فون برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

منگھوپیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالخلیل نے مورخہ 04 جولائی 2021 کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اندرون مکان سیکٹر 1 پختون آباد میں داخل ہوئے، دوران ڈکیتی 7-8 سالہ سلمان کو گولی مار کر قتل اور والد ابراہیم کو زخمی کیا، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا،جاں بحق بچے کے چچا شوکت کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 637/2021 بجرم دفعہ 394/396/397/34 تھانہ منگھوپیر میں درج ہے،ایس ایچ او منگھوپیر نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے واقعہ کے مرکزی ملزم عبدالخلیل ولد عبدالمالک کو گرفتار کیا،گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن، دوران ڈکیتی چھینا گیا موبائل فون، 1300 نقدی اور بلا نمبری موٹرسائیکل برآمد،برآمدہ iPhone موبائل فون 7-8 سالہ جاں بحق بچے سلمان کے چچا ملوک سے چھینا گیا تھا،برآمدہ بلا نمبری موٹرسائیکل بھی سرقہ شدہ ہے، موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 592/2021 تھانہ اورنگی میں درج ہے،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 769/2021 درج،گرفتار ملزم سے مزید وارداتوں کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں،ملزم کو مزید مقدمات میں شناخت و تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا،ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا،گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چھاپے مارے جارہے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں