کراچی ، ٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں 3افراد جاں بحق

بدھ 4 اگست 2021 00:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلبہار کے علاقے ناظم آباد گولیمار چورنگی کے قریب سڑک عبور کرنے والے 55سالہ راہگیر کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچا ئی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز بھی برآد نہیں ہوئی ہے جس کی مددسے لاش کی شناخت ہوسکے۔

شاہ لطیف ٹان کے علاقے میں نیشنل ہائی وے رزا ق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب 30سالہ راہگیر ٹریفک حادثاے میں جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز بھی برآمد نہیں ہوئی ہے جس کی مددسے فوری طور پر لاش کی شناخت ہوسکے۔

(جاری ہے)

شاہراہ نور جہاں تھانے کے علاقے نصرت بھٹو کالونی منصوری چوک کے قریب جمعہ ہوٹل کے قریب نالے میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ ندیم بخش ولد پیر بخش کے نام سے کر لی گئی اس حوالے سے ایس ایچ او لیاقت حیات نے بتایا کہ متوفی نوجوان ندیم بخش نشے کا عادی تھا اور نالے سے لوہے کا سریا نکال رہا تھا کہ اسی دوران سیمنٹ کا بلاک اس کے پر گرا اورنالی میں گر کر ہلاک ہو گیا،متوفی نوجوان نصرت بھٹو کالونی کی رہائشی تھا پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں