پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی وفاقی وزیر ریلوے اور وزیردفاع سے ملاقات

بدھ 4 اگست 2021 18:12

پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی وفاقی وزیر ریلوے اور وزیردفاع سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات کی ملاقات پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی قیادت میں کی گئی ملاقات میں رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر، عطاء اللہ اور فہیم خان تھے ملاقات میں اراکین نے وزیرریلوے سے پاکستان ریلوے میں سفری سہولیات سمیت دیگر امور سے متعلق گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیرریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا ایم ایل1 کی تعمیر سے ریلوے کو ایک نئی زندگی ملے گی منصوبے سے نئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے انہوں نے کہاکہ ہزارہ ایکسپریس کی اپگریڈیشن پر بھی خصوصی روجہ دی جارہی ہے دوسری جانب پی ٹی آئی اراکین نے وزیر دفاع پرویزخٹک سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگردفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں پی ٹی آئی اراکین نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن سے متعلق بھی گفتگو کی رکن صوبائی اسمبلی سندھ راجہ اظہر نے وزیر دفاع کو کراچی کی دورہ دعوت کی پیشکش کی وزیر دفاع نے دعوت قبول کرتے ہوئے جلد کراچی دورہ کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں