شہلا رضا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار مذمت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکمرانوں کو مورود الزام ٹھہرانے والے عمران نیازی کو ہوشربا ئ اضافے پر سانپ سونگھ گیا ہے،صوبائی وزیر

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکمرانوں کو مورود الزام ٹھہرانے والے عمران نیازی کو ہوشربا ئ اضافے پر سانپ سونگھ گیا ہی, اپنے دور حکمرانی میں اضافے کو عالمی مارکیٹ سے جوڑ کر عوام سے مزیدجھوٹ بولے جارہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہر اشیائ پر پڑتا ہی, پبلک ٹرانسپورٹ اور لوڈنگ گاڑیوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا جو مزید مہنگائی کا سبب بنے گا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت میں آج ہر شخص پریشان حال رو رہا ہے جبکہ رہی سہی کسر ڈالر کی اونچی اڑان نے پوری کردی ہی. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت پوری وفاقی کابینہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ پر عوام کو جواب دینے سے گریزاں ہیں, لوگوں کو گھر اور کاروبار فراہم کرنے کے جھوٹے دعویداروں نے عوام کے گھر اور کاروبار تباہ کرکے رکھ دیے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ عمران نیازی اور انکی ٹیم نے اس ملک سے غریب طبقے کا نام و نشان مٹانے کی ٹھان لی ہی.

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ضمنی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج سے سبق سیکھنا چاہیی. انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ اگر آپ سے حکومت نہیں چلائی جارہی ہے تو سیلیکٹرز سے معذرت کریں اور کرسی کا پیچھا چھوڑ دیں,چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں