وزیر صحت سندھ کی زیر صدارت خسرہ روبیلا مہم کی پہلی صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

سندھ میں 15 نومبر سے 27 نومبر 2021 تک مہم کا شروع کی جائے گی ،اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت خسرہ روبیلا مہم 2021 کی پہلی صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، اس موقع پر یونیسیف، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن، ڈبلیو ایچ او، ای پی آئی اور ای او سی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں روبیلا کی بیماری کے حوالے سے آگاہی سی گئی کے جلد کی خراش اور بخار کے ساتھ یہ بیماری ظاہر ہوتی ہے، تاہم اس سے حاملہ مائیں اور خواتین زیادہ متاثر کر ہوسکتیں ہیں اور ان کے جنین پر منفی اثر جیسے اندھا پن، بہرا پن اور دل کی بیماری ہونے کا خطرہ رہتا ہے جبکہ اس سے پیدائش سے پہلے بچوں کی اموات بھی ہوسکتی ہیں۔

اس ضمن میں خسرہ روبیلا سے بچاؤ کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں 15 نومبر سے 27 نومبر 2021 تک مہم کا شروع کی جائے گی جس سے وبا کے پھہلنے سے پہلے نومبر میں خسرہ اور روبیلا سپلیمنٹری امیونائزیشن ایکٹیویٹی (ایس آئی ای) سے روبیلا کیسز اور اس سے متعلقہ پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ خسرہ کی ویکسین کی جگہ خسرہ روبیلا ویکسین لگائی جائے گی جسے معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول کے مطابق 9 ماہ اور 15 ماہ کی عمر میں لگایا جا سکے گا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے ہدایات دیں کے خسرہ روبیلا سے بچاؤ کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایل ایچ ڈبلیو ، پی پی ایچ آئی ، پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن ، این جی اوز ، مدارس اور دیگر متعلقہ محکموں کی مدد لی جائے جبکہ محکمہ تعلیم نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ ویکسینیشن کوریج میں طلباء کی بڑی تعداد کو شامل کیا جا سکے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اس موقع پر مہم کو کامیاب بنابے کے لیے EPI سندھ کو چھ نقاطے پلان پر عمل کرنے کی ہدایت بھی جس میں رابطہ کاری، مانیٹرنگ اور سپرویزن، کولڈ چین کو فعال رکھنا، ویکسین کی فراہمی اور دیکھ بھال، ویسکین کے ممکنہ ردعمل کی صورت میں AEFI کا انتظام، لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ کرنا، تمام پارٹرنز حمایت جبکہ صوبہ بھر کے اسٹاف کی تربیت شامل ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اس ضمن ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خسرہ روبیلا سے بچاؤ کے اقدامات کے سلسلے میں اجلاس ہر 15 دن بعد منعقد کیا جائے گا جس میں ویکسین ڈرائیو کا جائزہ لیا جائے گا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں