جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین)کے تحت 4ستمبر ’’عالمی یوم حجاب‘‘کی اہمیت کے پیش نظر ’’تہذیب ہے حجاب‘‘کے عنوان سے سرگرمیاں جاری

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین)کے تحت 4ستمبر ’’عالمی یوم حجاب‘‘کی اہمیت کے پیش نظر شہر بھر کے مختلف مقامات پر ماہ ستمبر میں ’’تہذیب ہے حجاب‘‘کے عنوان سے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں جاری ہیں،اس سلسلے میں کراچی کے تمام اضلاع میں نوجوان بچیوں،معاشرے کے مؤثرطبقات، اساتذہ،وکلائ صحافیات،ادیبوں،ڈاکٹروں،پروفیشنلز اور شوبزسے تعلق رکھنے والی خواتین سے خصوصی طور پر رابطے اور ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

سلوگن کے تحت بڑے پروگرامات اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیوز و دیگر ذرائع سے قرآن کے پیغام کو عام کیا جارہا ہے۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے واضح کیا گیا ہے کہ حجاب محض ایک کپڑے کے ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ حجاب ایک مکمل تہذیب ہے جس سے معاشرے میں توازن اور استحکام قائم ہوتا ہے اور ترقی کے راستے کھلتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں