کراچی،بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو کچل دیا ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی

لانڈھی کے علاقے مرتضی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ٹرین کی ٹکر سے بھی ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) شہرقائد کے علاقے بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو کچل دیا ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔لانڈھی کے علاقے مرتضی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیاجبکہ لانڈھی میں ٹرین کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح بلوچ کالونی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو کچل دیا حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق جبکہ اس کا دوست زخمی ہوگیا۔

جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق کی شناخت 16سالہ عثمان ولد نزیر اور زخمی کی شناخت 20سالہ عطاالرحمن ولد یاسین کے نام سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

قبل ازین لانڈھی ظفر ٹائون پل کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ قبل ازیں لانڈھی کے علاقے مرتضی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایمبولنس میں جناح اسپتال لائی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 21سالہ احمد علی ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی جو کورنگی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، تاہم پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں