کراچی، مبینہ مقابلوں میں تین ملزمان اورایک راہگیرزخمی جبکہ گلستان جوہر میںمقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ زخمی ملزم سمیت ملزمان فرارہوگئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) ملیر ندی اورناردن بائی پاس پر مبینہ مقابلوں میں تین ملزمان اورایک راہگیرزخمی ہوگیاجبکہ گلستان جوہر میں بھی پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ زخمی ملزم سمیت ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدودملیر ندی کے قریب پولیس اور ملزموں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم 27 سالہ مختیار ولد محمد بچن اور25 سالہ راہگیرعبدالقیوم ولد محمد اقبال زخمی ہوگیاجبکہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق ملزم اور زخمی شہری کو علاج معالج کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ ومسروقہ سامان برآمد ہوا۔

ادھرگلشن معمار تھانے کی حدود گلشن معمارنزدنادرن بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے دو زخمی ملزمان سجاد عرف کالا اور اسد عرف دھماکا کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے 2پستول اور لوٹی ہوئی اشیاء برآمدکرلی جبکہ دونوں ملزموں کو علاج کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گلستان جوہر تھانے کی حدودو گلستان جوہر بلاک ون میں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار روشن علی زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوگیا تاہم وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے موقع سے ایک موٹر سائیکل نمبر KDH-5753کو اپنی تحویل میں لے لی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیاہے۔

زخمی اہلکارکو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کے لیے اسپتالوں میں بھی تلاش کا عمل جاری ہے

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments