سندھ ہائی کورٹ،سرجانی میں ہائوسنگ سوسائٹی پلاٹس پر قبضے سے متعلق درخواست پر ڈی کمشنر غربی کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی میں کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز ہائوسنگ سوسائٹی پلاٹس پر قبضے سے متعلق درخواست پر ڈی کمشنر غربی کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کردیا۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں سرجانی میں کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز ہائوسنگ سوسائٹی پلاٹس پر قبضے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ بااثر قبضہ مافیا نے پلاٹوں پر قبضہ کرکے تعمیرات شروع کردی ہیں۔ قبضہ مافیا نے پولیس متعلقہ حکام کی سرپرستی سے پلاٹ پر قبضہ کیا۔ درخواست گزاروں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی اس پلاٹ پر لگا دی ہے۔ اگر درخواست گزاروں کو پلاٹ نہ ملا تو یہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بے گھر ہو جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر غربی کی عدم پیشی پر عدالت برہم ہوئی۔ ددالت نے ڈی کمشنر غربی کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ڈی سی ویسٹ کو رپورٹ سمیت 14 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کرنے کی تنبیہ کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں