سندھ ہائیکورٹ، غیر قانونی تجاوزات کے معاملے پر این جی او کی درخواست پر چیک اینڈ واچ انوائرمنٹل فائونڈیشن کا 3 سالہ آڈٹ طلب

آپ نے 5 سال میں کونسے سماجی کام کیے، تفصیلات جمع کرائیں، جب تک آپ تفصیلات جمع نہیں کراتے، کیس نہیں سنیں گے،۔ عدالت کی تنبیہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تجاوزات کے معاملے پر این جی او کی درخواست پر چیک اینڈ واچ انوائرمنٹل فائونڈیشن کا 3 سالہ آڈٹ طلب کرلیا۔ جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل بینچ نے غیر قانونی تجاوزات کے معاملے پر این جی او کی درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیئے این جی اوز کس طرح چل رہی ہیں، سب معلوم ہے۔

(جاری ہے)

این جی اوز کے بارے میں سب کو معلوم ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ نے 5 سال میں کونسے سماجی کام کیے، تفصیلات جمع کرائیں۔ عدالت نے تنبیہ کی جب تک آپ تفصیلات جمع نہیں کراتے، کیس نہیں سنیں گے۔ عدالت نے چیک اینڈ واچ انوائرمنٹل فانڈیشن کا 3 سالہ آڈٹ طلب کرلیا۔ چیک اینڈ واچ انوائرمنٹل فائونڈیشن نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ چیک اینڈ واچ انوائرمنٹل فائونڈیشن نامی این جی اوز نے متعدد درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں