عمران خان کی ’’سب کو رلائوں گا‘‘ والی ایک ہی بات سچ ثابت ہوئی،جام اکرام اللہ

مہنگائی کے باعث اآج پوری قوم رو رہی ہے ،لوگ خود کشیاں کررہے ہیں ،صوبائی وزیر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف ایک ہی بات سچ کہی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ میں سب کو رولاوں گا۔ آج پوری قوم مہنگائی کے ہاتھوں رو رہی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے غربت اور بیروزگاری کے باعث لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ اس قدر گھمبیر صورتحال کے باوجود عمران خان کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ کردیا جاتا ہے۔ قوم مہنگائی کے ہاتھوں بے حال ہے۔ جبکہ وفاقی حکومت بے حسی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش خاص کر آٹا، دال ، چاول اور سبزی جیسی روزمرہ کی اشیاء عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں اور غریب عوام دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں اور دوسری جانب وفاقی وزراء چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ملکی مسائل کا صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے خوشحالی ، ترقی اور روزگار لیکر آتی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں