کراچی، ’’تہذیب ہے حجاب‘‘کے عنوان سے کل کانفرنس کا انعقاد ہوگا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین)کے تحت 4ستمبرکومنائے جانے والے ’’عالمی یوم حجاب‘‘کی اہمیت کے پیش نظر ’’تہذیب ہے حجاب‘‘کے عنوان سے کل 18ستمبر ہفتہ کے روزمقامی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے،کانفرنس سے سکریٹری جنرل (حلقہ خواتین)جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی،صدر انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے۔

جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے نوجوان بچیوں،معاشرے کے مؤثرطبقات، اساتذہ،وکلاء صحافیات،ادیبوں،ڈاکٹروں،پروفیشنلز اور شوبزسے تعلق رکھنے والی خواتین کو خصوصی طور پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ معاشرے کی خوبصورتی حیا میں اور تحفظ حجاب میں ہے،حیا اور حجاب اسلام کے نظام عفت و عصمت کا نام ہے،حیاوحجاب کی تہذیب پورے معاشرے کا احاطہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام ہی واحدمذہب ہے جس نے عورت کو سب سے زیادہ حقوق ادا کیے ہیں۔ خواتین حجاب میں رہ کر معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرسکتی ہیں۔ اسلام نے خواتین کو حجاب کا حکم دیا ہے تو مردوں کوبھی اپنی نگاہوں کی حفاظت کا بھی حکم دیا ہے۔ان احکامات پر عمل کر کے ہی معاشرے میں بہتر طریقے سے زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں