کراچی ،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،2انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

صادق عرف لنگڑا اور عامر عرف دوانی نے 5جون کو تلخ کلامی پر شہزاد نامی نوجوان کو قتل کردیا تھا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان رینجرز (سندھ)اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی سے دو انتہائی مطلوب ملزمان صادق عرف لنگڑا اور عامر عرف دورانی کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 5 جون 2021 کوتلخ کلامی پر ایک نوجوان شہزاد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ پیر آبادمیں ایف آئی آر بھی درج ہے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں موسی چھرا، عدنان، عجب خان اور سیف اللہ کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں