پولیس نے مقابلے اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران زخمی سمیت 27جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) شہر میں پولیس نے مقابلے اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران زخمی سمیت 27جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ ،منشیات اور گٹکا برآمد کرنے کا دعوی کیا،تفصیلات کے مطابق درخشان پولیس نے عبدالغفار اور غلام حیدر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، ناظم آباد پولیس نے 5منشیات فروش فرحان، فاروق، زبیر، روح الامین اور شہباز خان،نیو ٹاو ن پولیس نے تین منشیات فروش محمد سراج، محمد غفور اور ظفر ملک،جمشید کوارٹرز پولیس نے منشیات فروش ریاض ،شیرشاہ پولیس نے منشیات فروش یاسر مقصود، بوٹ بیسن پولیس نے منشیات فروش جہانگیر ،شاہراہ فیصل پولیس نے منشیا ت فروش گوپی چند،ڈاکس پولیس نے منشیات فروش محمد صادق،موچکو پولیس نے گٹکا کی اسمگلنگ میں ملوث بس ڈرائیور حبیب اللہ،جمشید کوارٹرپولیس نے گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر8 ملزمان اوربلوچ کالونی پولیس نے گٹکا ماوا فروش دو ملزمان احمد رضا اور لقمان شاہ کو گرفتارکرکے گٹکا برآمد کرلیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں