ن )لیگ ملکی خزانے کی چوری چکاری ٹھوک بجا کر کرتی ہے، راجہ اظہر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پہ انڈیا کی خوشی تو سمجھ میں آتی ہے لیکن ن لیگیوں کے خوشی منانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے ن لیگ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے میں کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ن لیگی رہنماؤں کے بیانات کرکٹ کے لیے فوراً جاری ہوجاتے ہیں مگر افسوس کہ یہ بیانات ناموس نبیﷺکی حفاظت کے وقت جاری نہیں کیے جاتے،رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگیوں کی خاصیت یہ ہے کہ ملکی خزانے سے چوری چکاری یا ہو ملک سے غداری!! دونوں ہی ٹھوک بجا کر کرتے ہیں،ملک کیخلاف پروپیگینڈا کرتے ہوئے ن لیگیوں کو شرم آنی چاہیئے،وزیراعظم ملک کی عزت و وقار اور خوداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے،حاسدین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں نسل درنسل اقتدار پر قابض رہنے والے اپنے منفی مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتین لیگ سیاسی طور پر یتیم ہوچکی ہے عوام جانتے ہیں ن لیگ کی جانب سے جو بیانیہ سامنے آتا ہے وہ جھوٹ اور مکاری کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں